امریکہ باصلاحیت پا کستانی نوجوانوں کو سکالرشپس دے رہا ہے: مس کیتھرین
لاہور(نیوز رپورٹر)مارکیٹنگ ایسوسی ایشن آف پاکستان کی جانب سے امریکہ اور پاکستان میں کاروبار کو فروغ دینے کے لیے نجی ہوٹل میں سیمینار، پرمس۔ کیتھرین یو ایس کونسل جنرل لاہور، نائب صدر میپ ملک عامر سلام،جوائنٹ سیکرٹری مارکیٹنگ ایسوسی ایشن آف پاکستان محمد صہیب اسلم نے بطو ر مہمان خصوصی شرکت کی،سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے یو ایس کونسل جنرل کیتھرین روڈریکیوز کا کہنا تھا یونائٹیڈ سٹیٹ کی جانب سے پاکستان میں 1800 سے زائد نوجوانوں کے لیے تعلیمی سکالر شپس متعارف کروائی گئی ہیں جبکہ 60 سے زائد امریکی کمپنیاں پاکستان میں کاروبار کے ذریعے حکومت کو ٹیکس دے رہی ہیں سیمینار میں ملک بھر سے معروف کاروباری شخصیات کے علاوہ معروف کمپنیوں کے سی ای اوز نے بھی شرکت کی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے امریکی کونسل جرنل لاہور کیتھرین روڈریکیوز نے پاکستانی نوجوانوں کا ٹیکنالوجی میں نئی صلاحیتوں کو بھی خوب سراہا سیمینار کے احتتام پر سوال جواب کا سیشن بھی منعقد کیا گیا جس میں جدید طرز انداز پر کاروباری خیالات پر تبصرہ کیا گیا۔