عدنان شینواری قتل کے خلاف دھرنا چھوتھے روزبھی جا ری رہا
خیبر (بیورورپورٹ)عدنان شینواری قتل کے خلاف دھرنا چھوتھے روزبھی جا ری رہا پاک افغان شاہراہ پر فاتحہ خوانی جا ری دھر نے میں سیا سی جماعتوں قائدین اور کارکنان کے علاوہ سینکروں کی تعداد میں لوگ شریک ہیں ایم پی اے میر کلام،جمعیت علماء اسلام ف قبائلی اضلاع فنانس سیکرٹری شمس الدین نے بھی شرکت کی دھر نے میں شریک شرکاء سے خطاب کر تے ہوئے میر کلام نے کہا کہ قبائلی سرزمین پر دہشتگردی کا کھیل کھیلنا بند کیا جائے مذید ڈرامے نہیں چلے گی ہر روز پختون قوم کے نوجوانوں کا قتل عام ہو رہی ہیں ایم پی اے میر کلام وزیرنے کہا کہ کہ پی ایس ایل اور جشن و خوشحالی پنجاب کے سرزمین پر منایا جارہا ہے جبکہ پختون کے سرزمین پر خون کی ہولی کھیلے جاتی ہے جو قابل مذمت ہے اب ایسے حالات پیدا ہو گئے ہیں کہ وہ آپس میں غم اور خوشی کے مواقعوں پر ایک ہو کر شریک ہو تے ہیں پشتون قوم نے کھبی خوشی کے موقع پر اپس میں جشن نہیں منایا انہوں نے کہا کہ راوانور جیسے قاتل کے کھلم کھولا گھومنا حکومت اور اداروں کے منہ پر طمانچہ ہے انہوں نے کہا کہ لاپتہ میسنگ پرسن کو عدالت کے سامنے پیش کیا جائے انہوں نے کہا کہ وہ جیلوں اور آیف آئی آر سے نہیں ڈرتے ہیں سب اپنے حقوق کے لئے آئینی و قانونی جنگ لڑنے کو تیار ہے دھر نے سے خطاب کر تے ہوئے جمعیت علماء اسلام ف کے رہنماء شمس الدین نے کہا کہ عدنان واقعہ مشترکہ دردہیں اگر اس طرح واقعات رونماء ہونے پرقبائلی عوام میں مزید نفرت بڑھے گی انہوں نے کہا کہ عدنان اگر گناہگا ر تھا تو عدالت میں کیو ں پیش نہیں کیا گیا پھر عدالتوں کا کیا مقصد ہیں انہوں نے کہا کہ اگر اپ قبائلیوں کو غلام تصور کر تے ہیں تو یہ اپ کی غلطی ہے اب قبائلی عوام غلامی کی زنجیروں کو تھوڑنے نکلے ہیں اب ماورائے عدلت قتل قبائلی عوام برداشت نہیں کرینگے دھر نے سے شاہ حسین شینواری،مراد حسین آفریدی،ملکزادہ ندیم آفریدی،عبدالراق شینواری،محمدابراھیم بنوری عرف باچاجان اور دیگر نے بھی خطاب کیا