چارسدہ میں لین دین تنازعہ پر مغوی بحفاظت بازیاب

      چارسدہ میں لین دین تنازعہ پر مغوی بحفاظت بازیاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
چارسدہ (بیورورپورٹ) سٹی پولیس نے زنجیروں میں جھکڑے مغوی کو بحفاظت بازیاب کر لیا۔ اغواء کاروں نے لین دین کے تنازعہ پر استحار شاہ کو اغواء کیا تھا۔پولیس نے مغوی کی بیوی کی اطلاع پر کاروائی عمل میں لائی۔دو اغواء کار اسلحہ سمیت گرفتار۔ملزمان کا اعتراف جرم۔تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی محمد اقبال خان نے میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اتمانزئی سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے پولیس کو رپورٹ درج کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے شوہر استحار شاہ کو ملزمان رحیم گل ولد درویش اور افتخار ولد رحیم گل ساکنان اتمانزئی حال سٹیشن کورونہ نے 8لاکھ روپے لین دین کی تنازعہ پر اغواء کرکے اپنے گھر میں یرغمال بنا رکھا ہے۔ واقعہ کا نوٹس لے کر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عرفان اللہ خان نے ملزمان کی گرفتار ی اور مغوی کو بحفاظت بازیاب کر نے کے احکامات جاری کئے۔ جس پر ڈی ایس پی سٹی محمد اقبال خان کی سربراہی میں ایس ایچ او سٹی جوہر شید خان اور انچارج چوکی اتمانزئی اے ایس آئی اعزاز خان نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے مغوی استحا ر شاہ کو بحفاظت بازیاب کر الیا۔ اغواکاروں نے مغوی استحار شاہ کو زنجیروں سے جھکڑ کر اپنے بھیٹک میں محبوس رکھا تھا۔پولیس نے کاروائی کے دوران اغوا ء کاروں سے دو پستول اورکارتوس بھی برآمد کیا جبکہ رنجیریں بھی برآمد کردی۔ دوران تفتیش ملزمان نے اپنے جر م کا اعتراف کر لیا ہے۔ بازیاب شہری کے خاندان نے چارسدہ پولیس کی بروقت کاروائی پر ان کو خراج تحسین پیش کیا۔