مردان،شیخ ملتون پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی،2 گرفتار

    مردان،شیخ ملتون پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی،2 گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
مردان (بیورورپورٹ)شیخ ملتون پولیس نے موت کے سوداگروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 2 مبینہ منشیات سمگلرزکو گرفتارکرکے آئس اور چرس بھی برآمدکرلی تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سجادخان کے جاری کردہ خصوصی احکامات کی روشنی میں منشیات کے خلاف جاری خصوصی مہم کے دوران شیخ ملتون سرکل کے ڈی ایس پی طیب جان اور ایس ایچ او تھانہ شیخ ملتون عجب خان درانی نے پولیس نے بھاری نفری کے ہمراہ کامیاب کاروائی کرتے ہوئے دو منشیات سمگلرز کو دھرلیا۔گرفتارمنشیات سمگلرز میں ضیاء الحق ولد عمر حیل سکنہ افغانستان حال پتنگ چوک پشاوراورجمشید ولد سردار سکنہ ڈاگئی موسم کورونہ شامل ہیں ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 403 گرام آئس 2870 گرام چرس اورایک بوتل شراب برآمد ہوکر ملزمان کے خلاف مروجہ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کئے گئے۔