آرایل لیٹر اور ای حج کھولنے کیلئے 5فیصد کیش گارنٹی جمع کرانے کی شرط عائد

آرایل لیٹر اور ای حج کھولنے کیلئے 5فیصد کیش گارنٹی جمع کرانے کی شرط عائد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)وزارت مذہبی امور کی مخصوص لابی کی طرف سے پرائیویٹ حج سکیم کو سبو تازکرنے کانیا منصوبہ سامنے آگیا۔ کوٹہ ہولڈر کمپنیوں کو R.Lلیٹر اور ای حج کھولنے کے لیے 5فیصد کیش جمع کرانے کی شرط عائد کردی سنجیدہ حلقوں کی طرف سے حیرت کااظہا ر حج پیکجز فائنل نہیں ہوئے حج کوٹہ الاٹ نہیں ہوا۔R.L دیانہیں گیا 5فیصدکیش گار نٹی کس حساب سے اور کہاں سے حج آرگنائز ر دیں گے حالا نکہ حج کمپنیاں حج پیکجز کے مطابق5فیصد پرفارمنس گارنٹی ہر سال جمع کراتی چلی آرہی ہیں دلچسپ امر یہ ہے حج آرگنائزر کی طرف سے جمع کیا گیا کروڑں روپے کافنڈ جسے (HCF)فنڈ کہا جاتا ہے۔وزارت مذہبی امور کے پاس گارنٹی کے طورموجود ہے اس کے باوجود ایسے سرکلر کے ذریعے 5فیصد بنک کیش گارنٹی جمع کرانے کی ہدایت کی گئی جس کے آخر میں کہا گیا آپ یہ نہ سمجھیں کہ آپ کو کوٹہ الاٹ کیا جارہا ہے کوٹہ حج پالیسی 2020ء کے مطابق ملے گی۔
گارنٹی

مزید :

صفحہ آخر -