جہلم، جائیداد کے تنازع پر سوتیلے بیٹے کی فائرنگ، ماں 3بچے اور راہگیر جاں بحق

  جہلم، جائیداد کے تنازع پر سوتیلے بیٹے کی فائرنگ، ماں 3بچے اور راہگیر جاں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جہلم،دینہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر،تحصیل رپورٹر)جہلم کے نواحی گاؤں آڑھا بڈھار میں زمین کے تنازع پرسوتیلے بیٹے نے فائرنگ کرکے ماں 3 بچوں اور ایک راہگیر کو قتل کر دیا، تفصیلات کے مطابق آڑھا بڈھار کی رہائشی عورت فرزانہ اپنے دو بیٹوں تین سالہ سبحان،گیارہ سالہ ابراہیم اور بارہ بیٹی ثنا کے ہمراہ گاڑی پر گھر جا رہی تھی کہ سوتیلے بیٹے نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں ماں تینوں بچوں سمیت موقع پر جاں بحق ہوگئی جبکہ ایک راہ گیر بھی فائرنگ کی زد میں آکرجان کی بازی ہار گیا،پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا ہے۔

جہلم فائرنگ

مزید :

صفحہ آخر -