ڈیرہ: کمشنر آفس اوپن ڈور پالیسی کے تحت کھلی کچہری

  ڈیرہ: کمشنر آفس اوپن ڈور پالیسی کے تحت کھلی کچہری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ غازی خان (ڈسٹرکٹ بیورورپورٹ) کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن نسیم صادق نے اپنے آفس میں اوپن ڈور پالیسی کے تحت کھلی کچہری لگائی،سائلین کے مسائل(بقیہ نمبر19صفحہ12پر)

سنے،تحریری اور زبانی درخواستوں پر احکامات جاری کئے کمشنرنے کہا کہ عوام کے مسائل کے حل کو ترجیح دی جارہی ہے ان کے دفتر کے دروازے سائلین کیلئے کھلے ہیں۔ چاروں اضلاع میں موجود سرکاری دفاتر میں اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد کرایا جائیگا۔دفاتر میں سائلین کو عزت وتکریم دی جائے گی۔کمشنر نسیم صادق نے مرد اور خواتین سائلین کے مسائل تفصیلی سنے اور داد رسی کیلئے درخواستوں پر اندراج کے ساتھ ٹیلی فون پر احکامات جاری کرکے افسران سے رپورٹس طلب کرلیں۔
کھلی کچہری