چیف ایگز یکٹو آفیسر میپکو کاگرڈ سٹیشنوں، دفاتر میں پودے لگانے کااعلان

چیف ایگز یکٹو آفیسر میپکو کاگرڈ سٹیشنوں، دفاتر میں پودے لگانے کااعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (نیوز رپورٹر) چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر طاہر محمود نے کہا ہے کہ درخت برکت کی علامت اور ایک اہم قومی دولت ہیں۔ درخت اور پودے انسانی زندگی کے لئے کئی فوائد کا باعث ہیں اور ان کی نشوونما اور دیکھ بھال انسا ن کی فطرت سے وابستگی کوظاہرکرتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میپکو بہاولنگر کمپلیکس میں وزیر اعظم پاکستان کے گرین پاکستان پروگرام(بقیہ نمبر8صفحہ12پر)
کے تحت پودے لگانے کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم جتنے زیادہ درخت لگائیں گے آب وہوا اتنی ہی صاف و شفاف ہوگی۔ میپکو ہیڈ کوارٹر سمیت ریجن بھر میں گزشتہ سال ہزاروں پودے لگائے گئے۔ رواں سال بھی جنوبی پنجاب کے تمام گرڈاسٹیشنوں اور دفاتر میں ہزاروں درخت لگائے جائیں گے۔بہاولنگر کمپلیکس میں جنرل منیجر آپریشن انجینئر محمد اخلاق قادری اور چیف انجینئر ڈویلپمنٹ رانا محمد ایوب نے بھی پودے لگائے اور کہا کہ حکومت پاکستان کی ہدایت پر گرڈاسٹیشنوں، دفاتر اوررہائشی کالونیوں میں سایہ دار اور پھلدار درخت لگانے کا سلسلہ شرو ع کیاگیاہے اور تمام افسران و ملازمین کو ہدایت کی ہے کہ سرسبز پاکستان کے لئے درخت لگانے میں اپنا کردار اداکریں اور مہم میں بھرپورطریقے سے حصہ لیں۔اس موقع پر سپریٹنڈنگ انجینئر میپکو بہاولنگر سرکل شاہد نعیم چیمہ اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔
اعلان