سونے کی درآمدات میں 3.61فیصد اضافہ

  سونے کی درآمدات میں 3.61فیصد اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (نیوز رپورٹر) ملک میں سونے کی درآمدات میں رواں مالی سال کے دوران گذشتہ سال کے مقابلے میں 61۔ 3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ادارہ شماریات پاکستان کے مطابق جولائی 2019ء سے لیکر جنوری(بقیہ نمبر23صفحہ12پر)

2020ء تک کی مدت میں سونے کی درآمدات پر 10.068 ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا، یہ شرح گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے مٰں 3.61 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں سونے کی درآمدات پر 9.717 ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا تھا۔تاہم دلچسپ امر یہ ہے کہ مقداری لحاظ سے سونے کی درآمدات میں 3.23 فیصد کی کمی دیکھنے میں ا?ئی، رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں 240 کلوگرام سونا درآمد کیا گیا، گزشتہ مالی سال کے اسی مدت میں 248 کلوگرام سونا درا?مد کیاگیا تھا۔جنوری 2020 ء میں سونے کی درا?مدات میں کمی کا تناسب 7.13 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔
اضافہ