مرکزی میلاد کمیٹی کے صدر رکن الدین ندیم حامدی، حافظ معین الدین خالد، فرید الدین بابو ضیاء الدین کی والدہ کی قل خوانی سیاسی سماجی شخصیات کی شرکت، علامہ فاروق خان سعیدی کا عظمت والدین کے موضوع پرخطاب

  مرکزی میلاد کمیٹی کے صدر رکن الدین ندیم حامدی، حافظ معین الدین خالد، فرید ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹی رپورٹر)متحدہ میلاد کونسل کے بانی،مرکزی میلاد کمیٹی کے صدر اورتحریک صوبہ ملتان کے مرکزی سیکرٹری جنرل رکن الدین ندیم حامدی،حافظ معین الدین خالد،شیخ فریدالدین حامدی اوربابوضیاء الدین(بقیہ نمبر24صفحہ12پر)

حامدی کی والدہ کے ایصال ثواب کیلئے تقریب قل خوانی جامع مسجد نورالاسلام میں منعقد ہوئی۔تقریب کی صدارت اورخصوصی دعاجانشین پیر طریقت صاحبزادہ قاری ناصر میاں خان نقشبندی نے کی جبکہ صوبائی ناظم اعلیٰ جماعت اہل سنت علامہ فاروق خان سعیدی نے عظمت والدین کے موضوع پر ایمان افروز خطاب کیا۔انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ اللہ تعالیٰ نے والدین کو بہت بڑی شان اورعظمت سے نوازا ہے۔والدین اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت ہوتے ہیں اورجو اولاد اپنے والدین کی خدمت کرتی ہے اسکے لئے اللہ تعالیٰ کے ہاں بہترین اجر ہے۔ تقریب میں صاحبزادہ معصوم میاں حامد نقشبندی،شیخ طارق رشید،قاری عبدالغفار نقشبندی،پیر افضل فرید چشتی،مرکزی چیئرمین تحریک صوبہ ملتان راؤ عبدالقیوم شاہین،صدرمتحدہ میلاد کونسل مرزاارشدالقادری،مرکزی رہنما پاکستان عوامی تحریک راؤ محمد عارف رضوی،میجر محمد اقبال چغتائی،شیخ عمران ارشد،چوہدری حامد ارائیں،سینئر صحافی سجاد بخاری،حاجی مظہر جاویدسیال،رانا عرفان الاسلام،سلیم ناز،قاضی بشیر گولڑوی،علامہ ڈاکٹرارشد بلوچ،علامہ امیر اظہر سعیدی،علامہ ابوبکر عثمان الازہری،پروفیسر عنائت علی قریشی،عامرشہزاد صدیقی،حاجی سلیم حامدی،حافظ منظورالہی قریشی،محمد ثمر حامدی،پروفیسر علی سخنور،سردارشاہ محمد خان ناصر،راؤ لیاقت علی، الحاج اشرف قریشی،،قاری حنیف انصاری،پیر ذیشان سیفی،علامہ توفیق حامدی،علامہ عبدالرزاق حامدی،شفقت طلال تاشفین،انجینئر فخرالاسلام بھٹہ،الحاج محمد علی انصاری،حافظ ظفر قریشی،مولانا عزیزالرحمن قادری،سلطان محمود ملک،اشفاق ندیم ایڈووکیٹ،پروفیسر اختر علی انصاری،حاجی سجاد حامدی،علامہ سعیدحامدی،حامد الرحمن سلطانی،ضیاء انصاری،بابو عبدالمجید،علامہ احمد حسن کریمی،علامہ غلام حبیب سعیدی،علامہ سید ناظم حسین شاہ،پیر اللہ بخش نقشبندی،حافظ نذرروانی،ملک ذوالقرنین بھٹہ،سلیم درباری،قاری غلام جیلانی نقشبندی،سید حسنین شاہ،قاری سعیدنقشبندی،ڈاکٹر اشرف قریشی ایڈووکیٹ،ڈاکٹرسرور،شہزاد غوری،مسعود خالد علوی،عامر قادری،عثمان رفیق سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی اوررکن الدین ندیم حامدی سے انکی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت اورمرحومہ کی بخشش و مغفرت کیلئے فاتحہ خوانی کی۔
خطاب