پاک ایران تعلقات مزید مستحکم ہو رہے ہیں، چوہدری پرویزالٰہی

  پاک ایران تعلقات مزید مستحکم ہو رہے ہیں، چوہدری پرویزالٰہی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے ایرانی سفیر سید محمد علی حسینی نے ملاقات کی۔ لاہور میں ایرانی قونصل جنرل محمد رضا نظیری اور ایرانی سفارتخانے کے دیگر آفیسرز بھی معزز مہمان کے ہمراہ تھے، جبکہ ڈائریکٹر جنرل پارلیمانی امور عنایت اللہ لک(بقیہ نمبر12صفحہ12پر)

بھی ملاقات میں موجود تھے۔ ملاقات میں پاک ایران تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ پاکستان اور ایران مضبوط رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں، دونوں اسلامی ملکوں کے برادرانہ تعلقات ہر آنے والے دن میں مزید مستحکم ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات حکومت کی سطح پر ہی نہیں بلکہ عوامی سطح پر بھی ہیں۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کر کے معاشی محاذ پر بھی کامیابیاں حاصل کی جا سکتی ہیں۔ انہوں نے ایرانی سفارتکاروں کو پنجاب اسمبلی کی ورکنگ، مفاد عامہ میں کئے گئے اقدامات اور قانون سازی بارے آگاہ کیا۔
پرویز الٰہی