پولیس مصروف،ڈاکوؤں چوروں کا ”پی ایس ایل“شروع،شہری آؤٹ
ملتان(وقائع نگار)ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی ور قیمتی سامان سے محروم ہوگئے ہیں۔ تفصیل کے مطابق تھانہ ممتازآباد کے علاقے پرانا مخدوم رشید روڑمحمد ا?صف کی دوکان پر تین مسلح ڈاکو نے داخل ہوکر اسلحہ کے زور پر نقدی،موبائل مالیت39ہزار چھین کر فرار ہوگئے، تھانہ بی زید کے علاقے گلیکسی ٹاون محمد طارق کی بیوی (بقیہ نمبر13صفحہ12پر)
سے نامعلوم موٹرسائیکل سوار جھپٹا مارکر پرس جس میں ایک لاکھ مالیت کا سامان موجود تھا لیگئے،تھانہ نیوملتان کے علاقے معصوم شاہ روڑ محمد وجاہت کی دوکان پر دونامعلوم افراد نے داخل ہوکر گن پوائنٹ پر 1لاکھ35ہزار چھین کرلیگئے، تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقے باوا صفرا محمد عثمان سے دومسلح ڈاکو نے روک کر نقدی58ہزار لیگئے، تھانہ بستی ملوک کے علاقے سے عرفان سے تین نامعلوم ڈاکووں نے اسلحہ کے زور پر موٹرسائیکل چھین کرلیگئے،تھانہ شاہ شمس کے علاقے گلستان اشعر کالونی محمد فاروق کیگر سے سینٹری سامان مالیت 2لاکھ، تھانہ کینٹ کے علاقے لعل مسجد کے باہر سے حلیم اللہ، تھانہ ممتازا?باد کے علاقے مدرسہ المدینہ عقیل احمد کی موٹرسائیکل چوری ہوگئی، بستی رحمت پورہ محمد خالد اور ساتھ والے دوکان کی چھت پھاڑ کر نامعلوم چور کمپیوٹر، موبائل دیگر سامان مالیت 51ہزار، تھانہ گلگشت کے علاقے لودھی کالونی محمد نعمان، سیداں والی کھوئی مہوش کیگھر سے نقدی40ہزار، چونگی نمبر6جواد عنصر دیگر افراد کے 13موبائل مالیت3لاکھ، تھانہ کوتوالی کے علاقے ٹبی شیر خاں محمد آصف،گھنٹہ گھر چوک سے محمد مدنی، گلشن مارکیٹ سے سجاد کی موٹرسائیکل چوری ہوگئے،بودلہ ٹاون راجہ شرجیل دوکان کی چھت پھاڑ کر ایل سی ڈی دیگر سامان مالیت 77ہزار، تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے شاہ رکن عالم کالونی سہیل اشرف گھر کے باہر موجود کار،ای بلاک محمد اجمل تھانہ بوہڑ گیٹ کے علاقے حسن پروانہ محمد رجب، موضع گلزار پور میں نصب ٹرانسفارمر کی تین کوائل مالیت 50ہزارجبکہ تھانہ سٹی شجاعباد کے علاقے سے وقاص کی موٹرسائیکل چوری ہوگئے۔
شہری آؤٹ