ملتان: شوہر نے بیوی مار ڈالی‘ میلسی میں خاتون قتل

  ملتان: شوہر نے بیوی مار ڈالی‘ میلسی میں خاتون قتل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان، میلسی(وقائع نگار، نمائندہ پاکستان، تحصیل رپورٹر)تھانہ نیوملتان کے علاقے میں سنگدل شوہر نے چھریوں کے وار کرکے بیوی کو قتل کردیا گیا ہے۔ تفصیل کے مطابق حسن آباد کے رہائشی عصمت علی کی شادی آسیہ بی بی کے ساتھ ہوئی جس کے ساتھ روزانہ کی بنیاد پر توں تکرار معمول بن چکا تھا، گزشتہ روز ملزم عصمت(بقیہ نمبر14صفحہ12پر)

علی گھر آیا اور اپنی بیوی کے ساتھ کسی بات پر تلخ کلامی ہوگئی جو غصہ میں آکر چھریوں کے وار کرکے آسیہ بی بی کو شدید زخمی کردیا،جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گئی جبکہ ملزم موقع سے فرار ہوگیا، واقع کی اطلاع پر متعلقہ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے نشتر ہسپتال منتقل کرنے کے بعد کارروائی شروع کردی ہے۔جبکہ زرعی اراضی کے تنازعہ پر قبضہ گروپ کے چار افراد نے ڈنڈوں اور ایٹنوں کا آزادانہ استعمال کر کے ایک معمر خاتون کو موت کے گھاٹ اتار کر میاں بیوی کو شدید زخمی کردیا تفصیل کے مطابق بستی جہان پور کے چاہ نویں والا کے محمد نواز نے زرعی اراضی مستاجری لیکر وہاں کاشتکاری کرتاہے ریاض عرف عدی ،غلام حسین،ارشاد اور حاجی محمد وہاں کے زمیندار محمد نواز کی اراضی پر قبضے کرنے کی کوشش کرتے محمد نواز نے انہیں کئی بار منع کیا وقوعہ کے روز محمد نواز اپنی بیوی کوثر بی بی بی اور خالہ لکھاں مائی کے ہمراہ گھر موجود تھے اس دوران ریاض عرف عدی، غلام حسین،رشاد اورحاجی محمد،سوٹوں اور ایٹنوں سے مسلح ہوکر ان کے گھر داخل ہو گئے ڈنڈوں اور ایٹنوں کا بے دریغ استعمال کرنا شروع کر دیا جس کی زد میں آ کر معمر خاتون لکھاں مائی مہلک زخموں کی تاب نہ لا تے ہوئے موقع پر دم توڑگئی جبکہ محمد نواز اور کوثر مائی شدید زخمی ہوگئے جنہیں طبی امدادکیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال میلسی لایاگیا پولیس تھانہ میراں پور نے مقدمہ درج کر لیا۔
قتل