ٹی سی ایل نے پی ایس ایل کیلئے ایڈیشن ٹی وی متعارف کرادیئے

  ٹی سی ایل نے پی ایس ایل کیلئے ایڈیشن ٹی وی متعارف کرادیئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور:(پ ر)دنیا کے ٹاپ ٹی وی برانڈز میں سے ایک ٹی سی ایل نے پاکستان سپر لیگ کے موقع اور پاکستان کی سب سے بڑی پی ایس ایل فرنچائز پشاور زلمی کے ساتھ اپنی شراکت داری کے جشن کے طور پر”زلمی ٹی وی“ متعارف کرادیا ہے۔گزشتہ برس کمپنی نے ایک ماڈل متعارف کرایا تھا،تاہم زبردست ردعمل ملنے کے بعد کمپنی نے اس بار ایک نہیں بلکہ دو زلمی ٹی وی ماڈلز P8اور P8S 4K UHD ٹی وی متعارف کرانے کا فیصلہ کیا۔نئے ٹی وی ماڈلز متعارف کرائے جانے کے حوالے سے ٹی سی ایل پاکستان کے جنرل منیجر Sunny Yangکا کہنا تھا کہ پشاور زلمی کے ساتھ اپنی شراکت داری کے جشن کے طور پر ہم انتہائی خوشی کے ساتھ زلمی ٹی وی متعارف کرانے کا اعلان کرتے ہیں،یہ نہ صرف کھیلوں کے سفیر کی حیثیت سے ہمار عزم کا اظہار ہے بلکہ مقامی ٹیلنٹ کے فروغ کا بہترین موقع اور پاکستان میں ہمارے صارفین کے ساتھ کھیل کی محبت کا اظہار بھی ہے۔پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ہم پاکستان بھر میں کرکٹ سے جڑی محبت کے پھیلاؤ کا حصہ بننے کا موقع ملنے پر انتہائی خوش ہیں۔

ہمیں یقین ہے کہ ہمارے چاہنے والے ٹی سی ایل زلمی ٹی وی کو ایسے ہی پسند کرینگے جیسے انہوں نے اس سے قبل کیا تھا۔زلمی ٹی وی خریدنے والے صارفین کو ٹی وی باکس میں اسپیشل ایڈیشن پشاور زلمی /ٹی سی ایل بیگز،جرسی اور میکڈونلڈ کے رعایتی واؤچرز بھی دیئے جائینگے۔P8 UHD ٹی وی 43,50اور 60انچ سائز میں جبکہ P8S UHD ٹی وی 50,55اور 65انچ سائز میں دستیاب ہیں۔یہ ماڈلز HDR 10 ٹیکنالوجی کے ساتھ 4K UHD پکچر کوالٹی فراہم کرتے ہیں اور لائسنسڈ اینڈرائیڈ او ایس،گوگل اسسٹنٹ،بلٹ ان فنکشن کرومو کاسٹ اور ڈولبی آڈیو کے ساتھ آئے ہیں۔P8Sسیریز کا قریب ترین Bezel-less ڈسپلے صارفین کو بہترین تصویر کا تجربہ فراہم کرتا ہے۔
حال ہی میں ٹی سی ایل اور پشاور زلمی نے زلمی کا آفیشل ترانہ بھی متعارف کرایا جو کہ اپنی دلکش دھن اور بہترین مناظر کے باعث عوام میں مقبولیت حاصل کرچکا ہے۔ٹی سی ایل زلمی ٹی وی ملک بھر میں ٹی سی ایل ویب سائٹس،فلیگ شپ اسٹورز اور بااختیار ڈیلرز کے پاس دستیاب ہیں۔