سپورٹس بورڈ کا خواتین سپورٹس فیسٹیول شیڈول کا اعلان

  سپورٹس بورڈ کا خواتین سپورٹس فیسٹیول شیڈول کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیراہتمام خواتین سپورٹس فیسٹیول کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے یہ فیسٹیول 2 مارچ سے 8 مارچ تک پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔ چیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی و ڈپٹی ڈائریکٹرجنرل (ٹیکنکل) محمد اعظم ڈار نے بتایاکہ ایونٹ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور ایونٹ میں 12 خواتین کھیلوں کے مقابلے ہونگے جن میں ٹینس، ہاکی، تائیکوانڈو، نیٹ بال، بیس بال، ٹیبل ٹینس، والی بال، جوڈو، سوئمنگ، فٹ بال، سوکر فٹ سال اور ٹین پن باؤلنگ کے مقابلے شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق 2 مارچ کو ٹینس اور ہاکی، 3 مارچ کو تائیکوانڈو اور نیٹ بال، 4 مارچ کو بیس بال اور ٹیبل ٹینس، 5 مارچ کو والی بال، 6 مارچ کو جوڈو، 7 مارچ کو سوئمنگ اور فٹ بال، 8 مارچ کو سوکر فٹ سال اور ٹین پن باؤلنگ کے مقابلے کھیلے جائیں گے۔ سوائے ٹین پن باؤلنگ کے مقابلوں کے باقی تمام مقابلے پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آبادمیں منعقد ہونگے۔ ٹین پن باؤلنگ کے مقابلے لیڑر سٹی کلب جناح پارک راولپنڈی میں منعقد ہونگے۔