پاکستانی فائٹر انیتا کریم نے سنگا پور مکسڈ مارشل آرٹس چیمپئن شپ میں جیت لی

  پاکستانی فائٹر انیتا کریم نے سنگا پور مکسڈ مارشل آرٹس چیمپئن شپ میں جیت لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سنگاپور(آئی این پی)پاکستان کی پہلی مکسڈ مارشل آرٹ فائٹر انیتا کریم نے سنگاپور میں منعقدہ مکسڈ مارشل آرٹس چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے شاندار کامیابی حاصل کرلی۔سنگاپور میں ہونے والی ون واریرسیریز 10 کے مقابلے میں انیتا نے استونیا سے تعلق رکھنے والی میری ریومٹ کو شکست دے کر فائٹ اپنے نام کی۔پاکستان کے علاقے ہنزہ سے تعلق رکھنے والی انیتا استونیا کی کھلاڑی کو 01-02 سے شکست دینے میں کامیاب رہیں۔پاکستان کی پہلی خاتون مکسڈ مارشل آرٹ (ایم ایم اے)فائٹر انیتا کریم نے 2017 میں مکسڈ مارشل آرٹس کی تربیت لی تھی۔ انہوں نے سب سے پہلے اسلام آباد میں دی فائٹ فوٹریس مقابلے میں حصہ لے کر کامیابی حاصل کی۔فائٹ میں کامیابی کے بعد انیتا نے اپنے انسٹاگرام اکانٹ پر ایک پیغام بھی شیئر کیا جس میں انہوں نے اللہ تعالی کا شکریہ ادا کیا۔انیتا نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں فائٹ سیشن کا انعقاد کروانے والوں اور ہر قدم پر ان کا ساتھ دینے والوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔انیتا کو اس پوسٹ پر دنیا بھر سے مبارکباد کے پیغام موصول ہورہے ہیں۔ مبارکباد دینے والوں میں مشہور و معروف گلوکارہ مومنہ مستحسن بھی شامل ہیں۔