انٹر یونیورسٹی ڈانس مقابلہ کوریوگرافر وکی سمراٹ جج ہوں گے

انٹر یونیورسٹی ڈانس مقابلہ کوریوگرافر وکی سمراٹ جج ہوں گے
 انٹر یونیورسٹی ڈانس مقابلہ کوریوگرافر وکی سمراٹ جج ہوں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)لاہور میں آج ہونے والے انٹر یونیورسٹی ڈانس مقابلہ میں ملک کے معروف کوریوگرافر وکی سمراٹ جج کے فرا ئض انجام دیں گے۔اس ڈانس مقابلہ میں ملک بھر کی 160یونیورسٹیز کے طلباء حصّہ لیں گے۔”پاکستان“سے گفتگو کرتے ہوئے وکی سمراٹ کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں بسنے والے نوجوانوں میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے لیکن اس کو بہت کم صلاحیتوں کے اظہار کا موقع ملتا ہے۔مجھے یقین ہے کہ اس ڈانس مقابلہ کی وجہ سے بہت سارے نوجوان ابھر کر سامنے آئیں گے۔ایک سوال کے جواب میں وکی سمراٹ کا کہنا تھا کہ اس مقابلہ میں بطور جج فرائض انجام دینا کسی اعزاز سے کم نہیں ہے میری کوشش ہوگی کہ میں مکمل میرٹ پر فیصلہ کروں گا۔

مزید :

کلچر -