میری سالگرہ یادرکھنے پرپرستاروں کی شکرگزارہوں،مافیہ خان

  میری سالگرہ یادرکھنے پرپرستاروں کی شکرگزارہوں،مافیہ خان
   میری سالگرہ یادرکھنے پرپرستاروں کی شکرگزارہوں،مافیہ خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(فلم رپورٹر) معروف ٹی وی ہوسٹ مافیہ خان نے گزشتہ روز اپنی سالگرہ کی تقریب میں شرکت کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ میری سالگرہ لوگوں کو یاد رہتی ہے اور گا ہے بگا ہے ہمیں اکٹھے ہونے کا موقع ملتا رہتا ہے۔مجھے امید تھی کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی میری سالگرہ کے موقع پر مجھے خاص سرپرائز ملے گا۔انہوں نے کہا کہ اللہ کا شکر ادا کرتی ہوں کہ اس نے مجھے عزت و شہرت کی بلندیوں پر پہنچایا اور مزید کامیابی عطا کر رہا ہے۔یہ سب میرے ماں باپ کی دعاؤں اور بڑوں کے ادب کا نتیجہ ہے۔

مزید :

کلچر -