افتخار سمراء کا ویڈیو سانگ سوشل میڈیا پر شائقین کی توجہ کا مرکز

  افتخار سمراء کا ویڈیو سانگ سوشل میڈیا پر شائقین کی توجہ کا مرکز
   افتخار سمراء کا ویڈیو سانگ سوشل میڈیا پر شائقین کی توجہ کا مرکز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(فلم رپورٹر)گلوکار افتخار سمراء کا ویڈیو سانگ”عشق تیرے دا سجناں سرور ہوگیا“ سوشل میڈیا پر لانچ ہوتے ہی شائقین کی توجہ کی مرکز بن گیا۔مذکورہ گانا جو ریلوے سٹیشن،ڈیفنس سمیت لاہور کے مضافات میں شوٹ کیا گیا جس میں رمشا، اقراء اور طیب نے ماڈلنگ کیجبکہ اس کی ڈائریکشن جاوید یوسف، کیمرہ مین اشفاق بھولا اورلائن پروڈیوسر محمد شریف تھے۔گلوکار افتخار سمراء نے کہا کہ پرستاروں نے گائیکی، شاعری، کمپوزیشن کو پسند کرنے کیساتھ اچھی ویڈیو بنانے پر جس طرح سے سراہا رہا ہیں اس پر میں ان کا بے حد شکرگزار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اچھی ویڈیو بنانے کا کریڈٹ میری پوری ٹیم کو جاتا ہے۔


جنہوں نے محنت اور لگن کیساتھ کا م کیا ہے۔ افتخار سمراء نے کہا کہ ”چھلا“ سمیت چار گانوں کے ویڈیو بنانے کی تیاری شروع کردی ہے اور مارچ کے دوسرے ہفتے مذکورہ گانوں کے ویڈیو شوٹ کئے جائیں گے جس کے لئے ماڈلز اور لوکیشنز کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔

مزید :

کلچر -