پی ٹی آئی فارن فنڈنگ معاملے کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے،اکبر ایس بابر

پی ٹی آئی فارن فنڈنگ معاملے کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے،اکبر ایس بابر

  



اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے آج تک اپنے کسی غیر ملکی اکاؤنٹ کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع نہیں کرائیں۔ اکبر ایس بابر نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی نے آج تک اپنے کسی غیر ملکی اکاؤنٹ کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع نہیں کرائیں۔ پی ٹی آئی کا رکن ہوتے ہوئے مجھے اپنی جماعت کے اکاؤنٹس کی تفصیلات جاننے کا حق ہے۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی فنڈنگ کی حقیقت جلد از جلد عوام کے سامنے چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی فنڈنگ کے معاملہ کو میڈیا میں دبانے کی کوشش کررہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ میری نا امیدی حق بجانب ہے، الیکشن کمیشن روزانہ کی بنیاد پر کمیٹی سے مواد لیکر تحقیقات کرے۔

اکبر ایس بابر

مزید : صفحہ اول