دہشت گردی کا خاتمہ اورانسانیت کا وقار ہماری ترجیحات،شیریں مزاری

دہشت گردی کا خاتمہ اورانسانیت کا وقار ہماری ترجیحات،شیریں مزاری

  



اسلام آباد /جنیوا(این این آئی) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہاہے کہ پاکستان نے دہشتگردی اور علاقائی سیکیورٹی کے چیلنجز کے باوجود ہمیشہ انسانیت کے وقار اور بالا دستی کو تر جیح دی،چھ ماہ سے زادہ عر صہ گزر گیا اور آٹھ لاکھ کشمیری دنیا کی سب سے بڑی جیل میں بند ہیں۔ کشمیر میں جسمانی اور ڈیجیٹل لاک ڈاؤن عالمی انسانی حقوق کے سٹینڈرڈ کے خلاف ہے۔ وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے یو این کی انسانی حقوق کے 43 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشتگردی اور علاقائی سیکیورٹی کے چیلنجز کے باوجود ہمیشہ انسانیت کے وقار اور بالا دستی کوتر جیح دی،پچھلے سال ہم نے کرتارپور راہداری کو کھولا اور دنیا کے سب سے بڑے گرودوارہ کی تعمیر کی۔ وفاقی وزیرنے اپنے خطاب میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں عورتیں، بچے اور جوان بھارتی افواج کے مظالم کا شکار ہیں۔ عورتوں کے ساتھ زیادتی جبر کے ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جاتا ھے۔ شیریں مزاری نے کہاکہ یہ یو این سیکیورٹی کونسل کے ریزولوشن بالخصوص 1325 کے منافی ہے۔انہوں نے کہاکہ پانچ اگست کے بعد چھ ہزار کشمیری ، سیاسی رہنما، کارکن، طالب علم، اور جوانوں کو گرفتار کیا گیا۔

شیریں مزاری

مزید : صفحہ اول