منتخب نمائندے اپنے علاقوں کی ترقیاتی اسکیموں کی مانیٹرنگ کریں: وزیراعلیٰ سندھ

منتخب نمائندے اپنے علاقوں کی ترقیاتی اسکیموں کی مانیٹرنگ کریں: وزیراعلیٰ ...

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ میں چاہتا ہوں کہ منتخب نمائندے اپنے علاقوں کی ترقیاتی اسکیموں کی مانیٹرنگ کریں، اسکیموں کے معیار اور کام کی رفتار کو بھی دیکھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے نمائندوں کو ہونے والے ترقیاتی کام ذاتی طور پر دیکھنا چاہئے تاکہ ان کی حفاظت ہوسکے۔ یہ باتیں انہوں نے منگل کو ضلع بدین کی جاری اور نئی تجاویز کردہ ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہیں۔ اجلاس میں چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ، صوبائی مشیر نثار احمد کھوڑو، وزیر صحت ڈاکٹر عذرہ پیچوہو، وزیر تعلیم سعید غنی، وزیر زراعت اسماعیل راہو، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقی محمد وسیم، ضلع بدین کے منتخب نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں آگاہ کیا گیا کہ ضلع بدین میں کل 75 اسکیمیں جاری ہیں جن کی ایلوکیشن 3.2 بلین روپے ہے۔ حکومت نے 2.3 بلین روپے جاری کئے ہیں جو کل ایلوکیشن کا 72 فیصد بنتا ہے۔ 2.3 بلین روپے جاری کئے گئے ہیں اس میں سے 1.76 بلین روپے استعمال ہو چکے ہیں۔ضلع بدین میں جاری ترقیاتی اسکیموں کے حوالے سے بتایا گیا کہ محکمہ اوقاف کی 4، محکمہ اسکول ایجوکیشن کی 7، کالج ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کی 3، یونیورسٹی اینڈ بورڈز ڈپارٹمنٹ کی ایک، محکمہ صحت کی ایک، محکمہ داخلہ کی 3، انفارمیشن اینڈ آرکائیو ڈپارٹمنٹ کی ایک، محکمہ آبپاشی کی 12 اور لا اینڈ پروسیکیوشن ڈپارٹمنٹ کی 4، لوکل گورنمنٹ کی 11، واٹر سپلائی اینڈ سینیٹیشن کی 2، روڈس کی 9، منارٹیز کی 2، پی ایچ ای کی 4، رورل ڈولپمنٹ کی 2، تھر انفرااسٹیچر کی ایک اور ورکس اینڈ سروسز کی 19 اسکیمیں جاری ہیں۔ چیئرمین پی اینڈ ڈی نے بتایا کہ 35 اسکیمیں جون کے آخر تک مکمل ہوجائیں گی۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ منتخب نمائندے اپنے علاقے کی ترقیاری اسکیموں کی مانیٹرنگ کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ منتخب نمائندوں کو چاہئے کہ اسکیموں کی کوالٹی اور کام کی رفتار بھی چیک کرتے رہیں اور اس کے ساتھ ساتھ ہمارے نمائدوں کو ترقیاتی کاموں ذاتی طور پر دیکھنا ہوگا تاکہ ان کی حفاظت ہوسکے۔ اجلاس میں بدین میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش قدمی کا جائزہ لینے کے ساتھ نئی اسکیموں میں کس منصوبہ کو ترجیح دی جائے پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔ وزیراعلی سندھ نے بدین میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے منتخب نمائندوں کی رائے حاصل کی۔

مزید : صفحہ اول