کراچی، واٹر ٹینکر بے قابو ہو کر دکان میں گھس گیا، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

Feb 26, 2020


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں یونیورسٹی روڈ صفورا چورنگی کے قریب تیز رفتار واٹر ٹینکر بے قابو ہو کر دکان میں گھس گیا۔ حادثے میں ایک راہگیر جاں بحق جبکہ اسکول وین کا ڈرائیور زخمی ہو گیا۔پولیس حکام کے مطابق واٹر ٹینکر اسکول وین سمیت دو گاڑیوں کو ٹکر مارتے ہوئے دکان میں گھس گیا، حادثے میں ایک راہگیر جاں بحق جبکہ سکول وین کا ڈرائیور زخمی ہو گیا۔ جاں بحق ہونیوالے شخص اور زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جاں بحق راہگیر کی شناخت نوشاد اور اسکول وین ڈرائیور کی ذیشان کے نام سے کر لی گئی۔پولیس نے واٹر ٹینکر کے ڈرائیور نور اکبر کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا ہے۔ واٹر ٹینکر کو دکان سے نکالنے کیلئے کرین منگوا لی گئی ہے۔

واٹر ٹینکر

مزیدخبریں