وزیراعظم سے اٹارنی جنرل خالد جاوید کی ملاقات، زیر سماعت مقدمات پر بات چیت

وزیراعظم سے اٹارنی جنرل خالد جاوید کی ملاقات، زیر سماعت مقدمات پر بات چیت

  



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان سے اٹارنی جنرل خالد جاوید نے عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی بار ملاقات کی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات پر بات چیت ہوئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اٹارنی جنرل نے وزیراعظم کو قانونی امور سے متعلق آگاہ کیا جبکہ وزیر اعظم نے انہیں عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ میں اپنی مرضی کے دلائل دینے پر سابق اٹارنی جنرل انور منصور خان سے استعفیٰ طلب کیا تھا۔انور منصور خان کے استعفے کے بعد حکومت نے بیرسٹر خالد جاوید خان کو نیا اٹارنی جنرل تعینات کیا تھا جن کی تعیناتی کی 22 فروری کو صدر مملکت نے منظوری بھی دی تھی۔

وزیراعظم

مزید : صفحہ اول