کراچی،سابق سٹی ناظم نعمت اللہ خان 90 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

کراچی،سابق سٹی ناظم نعمت اللہ خان 90 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق سٹی ناظم نعمت اللہ خان کافی عرصے علیل رہنے کے بعد 90 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ نعمت اللہ خان 2001 سے 2005 تک سٹی ناظم رہے، گورنر سندھ اور وزیراعلیٰ سندھ نے ان کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا۔جماعت اسلامی کے رہنما ء اور سابق سٹی ناظم نعمت اللہ خان یکم اکتوبر 1930 کو بھارتی شہر اجمیر شریف میں پیدا ہوئے، انہوں نے کراچی یونیورسٹی سے ماسٹر کی تعلیم حاصل کی تھی۔ نعمت اللہ خان نے اپنے دور میں کراچی کیلئے بے شمار ترقیاتی کام کیے۔نعمت اللہ خان 1985 میں سندھ اسمبلی کے رکن بھی رہے تھے، 2001 سے 2005 تک سٹی ناظم رہے، الخدمت فاونڈیشن کیلئے بھی خدمات انجام دیں، نعمت اللہ خان زمانہ طالبعلمی میں اسلامی جمیعت طلبہ سے وابستہ رہے تھے۔
نعمت اللہ خان