ملک اور خزانہ کو نقصان پہنچانے والوں کو نہیں چھوڑ اجائیگا، شہریار آفریدی
کوھاٹ (بیورو رپورٹ) میرے ملک اور خزانے کو جو بھی نقصان پہنچائے گا اس کو نہیں چھوڑیں گے چاہے کتنا ہی بااثر کیوں نہ ہو‘ ہمارے پاس فنڈز کی کوئی کمی نہیں اب ہمیں کام کرنا ہو گا تنگ نظر اور تعصب پسند نہیں ضلع بھر کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ضیاء اللہ بنگش سمیت امجد آفریدی اور میجر ریٹائر شاہ داد سے بھی ترقیاتی سکیمیں لے لی ہیں کوھاٹ کی عوام باشعور ہے ان سے اپیل کرتا ہوں بغیر تصدیق کسی پروپیگنڈے پر یقین نہ کریں ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر سیفران انسداد منشیات شہریار آفریدی نے اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا اجلاس میں سابقہ صوبائی وزیر قانون امتیاز قریشی‘ ڈپٹی کمشنر کوھاٹ کیپٹن (ر) عبدالرحمن‘ تحریک انصاف کے ضلعی عہدیداران اور تمام محکموں کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہریار آفریدی نے واضح کیا کہ ضلع کوھاٹ کی ترقی اور خوشحالی کے لیے مول اور او جی ڈی سی ایل 69ملین فنڈز فراہم کریں گے جن سے ضلع بھر میں فلاحی کام کیے جائیں گے جس کے لیے میں پالیسی بناؤں گا مگر اب ہم سب کو کام کرنا ہو گا عوام کی خدمت میں کوئی کوتاہی اور سستی برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے واٹس ایپ گروپ بنانے کی بھی تاکید کی جس میں تمام محکموں کے ایکسین اور انجینئرز شامل ہوں گے شہریار آفریدی نے کہا کہ تمام فنڈز ہمارے پاس ایک امانت ہیں کسی نے بھی میرے ملک یا اس کے خزانے کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی اس کو چھوڑ دیں گے نہیں بلکہ ایسے عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے انہوں نے ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر کو ہدایت کی کہ آپ خود تمام یوٹیلیٹی سٹورز کو چیک کریں اور اشیائے خورد و نوش کی کم قیمت پر فراہمی کو یقینی بنائیں ذخیرہ اندوزوں اور مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کے خلاف بلاتفریق سخت ایکشن لیں انہوں نے 24 انچ گیس پائپ لائن کے حوالے سے کہا کہ میں نے اس پائپ لائن پر کام بند کروایا تھا مگر چند شر پسند عناصر افواہیں پھیلا کر غلط فہمی پیدا کر رہے ہیں انہوں نے تمام محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ ترقیاتی سکیموں کو بروقت مکمل کرنے کو یقینی بنائیں انہوں نے واضح کیا جس محکمے کے افسران ترقیاتی کاموں میں سست روی یا دلچسپی نہیں لیں گے ان کے لیے پھر ضلع کوھاٹ میں کوئی جگہ نہیں ہو گی اس سے پہلے وفاقی وزیر سیفران‘ انسداد منشیات شہریار آفریدی نے لیاقت وومن اینڈ چلڈرن ہسپتال کے تعمیراتی کہام کا بھی معائنہ کیا اور اس ہسپتال کی تعمیر کو کوھاٹ کی عوام کے لیے سابقہ وزیر اعلیٰ پرویز خٹک اور عمران خان کا تحفہ قرار دیا۔