”کیا نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس جعلسازی سے تیار کروائی گئیں اور ۔۔“ نوازشریف کی ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر فواد چوہدری ایک مرتبہ پھر میدان میں آ گئے

”کیا نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس جعلسازی سے تیار کروائی گئیں اور ۔۔“ ...
”کیا نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس جعلسازی سے تیار کروائی گئیں اور ۔۔“ نوازشریف کی ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر فواد چوہدری ایک مرتبہ پھر میدان میں آ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پنجاب کی کابینہ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی درخواست ضمانت مسترد کر دی ہے جس پر اب وفاقی وزیر فواد چوہدری بھی میدان میں آ گئے ہیں اور مطالبہ کر دیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق نوازشریف اس وقت علاج کی غرض سے لندن میں موجود ہیں اور ضمانت کا وقت ختم ہونے پر پنجاب کابینہ نے مزید توسیع کرنے سے انکار کر دیاہے اور درخواست مسترد کر دی ہے جس پر وفاقی وزیر فواد چوہدری نے پیغام جاری کر تے ہوئے کہاہے کہ ” نواز شریف کی ضمانت میں توسیع نہ کرنے کا پنجاب حکومت کا فیصلہ احسن قدم ہے، لیکن اگلے مرحلے میں اس کا تعین ہونا ضروری ہے کہ کیا نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس جن پر ضمانت دی گئی جعلسازی سے تیار کرائی گئیں تھیں اور اگر ایسا تھا تو اس میں کون کون ملوث ہے؟ اس کیلئے آزادکمیشن بٹھانا ہو گا۔“

مزید :

قومی -