پاکستان کے ان شہروں میں کل سے بارشوں کا نیاسلسلہ شروع ہونے والا ہے، محکمہ موسمیات نے نوید سنادی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملک کے مختلف علاقوں میں آج موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم محکمہ موسمیات کے مطابق کل سے لاہور سمیت کئی شہروں میں بارش ہوسکتی ہے جس موسم ایک بار پھر مزید سرد ہوسکتا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق محکمہ موسمیات نے لاہور میں تیز ہواو ں کے ساتھ بارشوں کی نویدسنائی ہے۔ محکمہ موسمیات نے جمعرات سے بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمعرات کو بارشوں کا ایک نیا سلسلہ شہر میں داخل ہوسکتاہے جس کے ساتھ تیز ہوائیں کم ہوتی سردی کی شدت کو ایک بار پھر بڑھادیں گی۔دوسری جانب صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ نے بھی لاہورمیں بارش سے متعلق مراسلہ جاری کردیا ہے جس میں محکمہ کو بارش کی صورت میں ہائی الرٹ رہنے کا کہا گیا ہے۔
ملک بھر میں موسم کی بات جائے توترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواوں کا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں میں جمعرات (شام) سے داخل ہوگا اور ہفتہ تک موجود رہے گا۔ جس کے زیر اثرخیبر پختونخوامیں جمعرات سے ہفتہ کے دوران چترال ، سوات ، دیر ، کوہستان ، مانسہرہ ، ایبٹ آباد ، پشاور ، چارسدہ ، صوابی ، مردان ، کرم اور کوہاٹ میں اور جمعرات(شام) سے جمعہ کے دوران بنوں ، ڈی آئی خان میں تیز ہواوں اورگرج چمک کے ساتھ بارش (چند مقامات پرژالہ باری) اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
پنجاب میں جمعہ اور ہفتہ کے دوران اسلام آباد ، راولپنڈی ، جہلم ، چکوال ، اٹک، سرگودھا ، میانوالی ، خوشاب ، فیصل آباد ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، جھنگ ، ساہیوال ، لاہور ، شیخوپورہ ، گوجرانوالہ ، حافظ آباد ، منڈی بہاو¿الدین، گجرات، سیالکوٹ میں تیز ہواوں اورگرج چمک کے ساتھ بارش (چند مقامات پرژالہ باری) کا امکان ہے۔
جمعہ کے روز ڈی جی خان ، ملتان ، بہاولپور اور بہاولنگر میں گرد آلود ہواو¿ں کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے۔کشمیر اور گلگت بلتستان میں جمعرات (شام) سے ہفتہ تک تیز ہواو?ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
بلوچستان کی بات کریں تو کوئٹہ ، پشین ، ڑوب ، چمن ، قلعہ سیف اللہ اور قلعہ عبد اللہ میں جمعرات سے جمعہ (صبح) تک تیز ہواوں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ تاہم جمعرات سے ہفتے کے دوران صوبہ میں خشک موسم متوقع ہے۔ تاہم سکھر ، جیکب آباد اور لاڑکانہ میں گرد آلود ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔