پی ایس ایل کے میچوں کے دوران رنگ میں بھنگ پڑنے کا’ خدشہ‘

پی ایس ایل کے میچوں کے دوران رنگ میں بھنگ پڑنے کا’ خدشہ‘
پی ایس ایل کے میچوں کے دوران رنگ میں بھنگ پڑنے کا’ خدشہ‘

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان میں پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو کی رونقیں عروج پر ہیں تاہم اب کرکٹ کے دیوانوں کیلئے ایک پریشان کن خبر آگئی ہے کہ جمعہ اور ہفتے کو ہونے والے پی ایس ایل کے میچوں کے دوران رنگ میں بھنگ پڑنے کا خدشہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جمعرات سے راولپنڈی سمیت پنجاب، خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان کے کئی علاقوں میں بارش ہوسکتی ہے ۔ محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کیا ہے کہ بارش کے باعث راولپنڈی میں جمعہ اور ہفتے کے روز پی ایس ایل کے میچز متاثر ہونے کا امکان ہے۔


یاد رہے کہ پی ایس ایل کا میلہ آج ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں رونقیں بکھیرے گاجبکہ اگلے تین دن یعنی جمعرات ، جمعہ اور ہفتہ کو راولپنڈی کا گراونڈ آباد ہونے جارہا ہے۔ جمعرات کو ملتان سلطانز اور کراچی کنگزپریکٹس سیشن میں حصہ لیںگی ، جمعہ کو اسلام آباد یونائٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکا میچ ہوگا جبکہ ہفتے کوملتان سلطانز اور کراچی کنگر دسواں میچ کھیلیں گی۔


اس دوران جہاں کانٹے دار میچ کی توقع کی جا رہی ہے وہیں محکمہ موسمیات کی پیش گوئی نے خدشہ ظاہر کردیا ہے کہ کہیں بارش رنگ میں بھنگ نہ ڈال دے۔

مزید :

کھیل -PSL -PSL News Update -