صدر ٹرمپ نے بھارت میں پاکستان کا ذکرکیوں کیا؟شاہ محمودقریشی نے وضاحت کردی

صدر ٹرمپ نے بھارت میں پاکستان کا ذکرکیوں کیا؟شاہ محمودقریشی نے وضاحت کردی
صدر ٹرمپ نے بھارت میں پاکستان کا ذکرکیوں کیا؟شاہ محمودقریشی نے وضاحت کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت میں ٹرمپ کی طرف سے پاکستان کی تعریف اس بات کی نشاندہی ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف بے مثال کوششیں کی ہیں اور بڑی قربانیاں دی ہیں۔ ٹرمپ نے کشمیر پر وعدے کے مطابق بات کی ۔ امریکی صدر دونلڈ ٹرمپ کے دورہ بھارت کے دوران انڈین میڈیا نے مذموم مقاصد حاصل کرنے کی کوشش کی تاہم اسے ناکامی ہوئی۔
دنیا نیوز کے مطابق شاہ محمود قریشی نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہزاروں لوگوں کی موجودگی میں واشگاف الفاظ میں کہا کہ عمران خان میرے دوست ہیں۔وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے عالمی برادری سے کہاہے کہ وہ نئی دہلی میں انتہاپسندوں کی طرف سے تشدد اورفسادات کانوٹس لے۔
ریڈیو پاکستان کے مطابق مختلف نجی نیوزچینلز سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ امریکی صدرڈونلڈٹرمپ بھارتی دارالحکومت کے دورے کے دوران جائیدادوں اورمساجدکی تباہی کے علاوہ ہلاکتوں کا مشاہدہ کرچکے ہیں۔
وزیرخارجہ نے کہاکہ اب بھارتی مظالم بے نقاب ہوگئے ہیں اوردنیا نے پاکستان کی امن کی کوششوں کوسراہاہے۔انہوں نے کہاکہ بھارت میں ٹرمپ کی طرف سے پاکستان کی تعریف اس بات کی نشاندہی ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف بے مثال کوششیں کی ہیں اور بڑی قربانیاں دی ہیں۔شاہ محمودقریشی نے کہاکہ پاکستان نے ہمیشہ بھارت پرزوردیاہے کہ وہ مسئلہ کشمیرپرمذاکرات کرے جہاں دوسوسات دن سے محاصرہ جاری ہے۔

مزید :

اہم خبریں -