میلانیا ٹرمپ کی اسمارٹنس کا راز کیا ہے ؟ امریکی میڈیا نے ا صل بات بتا دی

میلانیا ٹرمپ کی اسمارٹنس کا راز کیا ہے ؟ امریکی میڈیا نے ا صل بات بتا دی
میلانیا ٹرمپ کی اسمارٹنس کا راز کیا ہے ؟ امریکی میڈیا نے ا صل بات بتا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (ویب ڈیسک) امریکا کی خاتون اول، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ میلانیا اپنی فٹنس سے متعلق کافی مشہور ہیں اور ان کی فٹنس کا راز ہر کوئی جاننا چاہتا ہے جو کہ بہت آسان بھی ہے۔امریکی ویب سائٹ ’ انسائیڈر ‘ کے مطابق 49 سالہ میلانیا ٹرمپ کی فٹنس کا راز روزانہ 7 پھل کھانا ہے، میلانیا اپنی ڈا ئٹ میں پھلوں کو بہت اہمیت دیتی ہیں اور اپنی غذا میں روزانہ 7 پھل شامل کرتی ہیں اور ان کی غذا کا زیادہ تر حصہ پھلوں پر ہی مشتمل ہوتا ہے۔
خاتون اول ہونےکی حیثیت سے بے حد مصروف روٹین کے باوجود میلانیا خود کو بہت وقت دیتی ہیں، وہ اس بات کو اہمیت دیتی ہیں کہ غذا کے ساتھ ساتھ ورزش بھی لازمی جاری رکھنی چاہیئے جس میں انہیں ’ پائلیٹس ‘ کرنا اور ٹینس کھیلنا بہت پسند ہے، ورزش میں مارننگ واک کو بھی بہت اہمیت دیتی ہیں ، میلانیا دن کا آغاز ہری سبزیوں یعنی پالک، گاجر ، بلو بیریز سے بنی اسموتھی سے کرتی ہیں اور یہی ان کا ناشتہ بھی ہوتا ہے۔
میلانیا ٹرمپ کا خود کی فٹنس سے متعلق کہنا ہے کہ ’ یہ ڈائیٹنگ نہیں ہے، میں صحت مند غذا لینا پسند کرتی ہوں، اگر مجھے کوئی اسنیک کھانے کو دل کرے تو میں کوئی پھل یا چاکلیٹ کھانا پسند کرتی ہوں کیوں کہ میرے خیال میں ہمارے جسم کو میٹھے کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔‘
میلانیا کے مطابق لوگوں کا ماننا ہے کہ انہوں نے کوئی فیس سرجری کروائی ہے، اس بارے میں ان کا کہنا ہے کہ میں نے کوئی سرجری نہیں کروائی، میرے چہرے کی نکھری رنگت قدرتی ہے کیوں کہ میں اپنی فٹنس کا خاص خیال رکھتی ہوں۔‘
ماہرین غذائیت کے مطابق روٹی، چاول، مرغن غذاﺅں کے بجائے پھلوں کو زیادہ مقدار میں غذا کا حصہ بنانے سے بہت سے فوائد حاصل ہوتے ہیں جن میں سر فہرست وزن کا گرنا اور مجموعی صحت، جلد، بال اور ناخنوں کی بہتر نشونما شامل ہے۔
غذا میں مختلف پھلوں کے زیادہ استعمال سے بے شمار وٹامنز، منرلز، فائبر اور غذائیت ملتی ہے جیسے وٹامن سی، ای، پوٹاشیم، میگنیشیم، زنک، فاسفورس، فولک ایسڈ وغیرہ، اس کے علاوہ پھلوں میں اینٹی آکسیڈنٹ جز پائے جانے کے سبب انسان مختلف بیماریوں سے محفوظ رہتا ہے۔
پھلوں میں معدنیات اور پانی کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جبکہ ان میں کیلوریز کم پائی جاتی ہیں، پھلوں کے استعمال سے تا دیر بھوک بھی محسوس نہیں ہوتی، اگر کوئی کلو کے حساب سے وزن کم کرنے کا خواہشمند ہو تو وہ ’ فروٹ ڈائیٹ ‘ کے ذریعے اپنا ٹارگٹ بغیر کمزور ہوئے حاصل کر سکتا ہے۔