لاہور:سفاری پارک میں شیروں نے نوجوان کو چیرپھاڑ ڈالا

لاہور:سفاری پارک میں شیروں نے نوجوان کو چیرپھاڑ ڈالا
لاہور:سفاری پارک میں شیروں نے نوجوان کو چیرپھاڑ ڈالا

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کے سفاری پارک میں شیر کے حملے میں ایک لڑکا مارا گیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے سفاری پارک میں شیروں نے ان کی کچھار کی جانب آئے لڑکے پر حملہ کردیا جس کی وجہ سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔نجی ٹی وی اے آروائی کے مطابق لڑکے کی عمر سترہ سال بتائی گئی ہے اور وہ شیروں کے علاقے میں گھاس کاٹنے کی غرض سے داخل ہوا تھا جس پر شیروں نے اس پر حملہ کرکے چیر پھاڑ دیا۔

رپورٹ کے مطابق لڑکا گھاس کاٹنے کیلئے شیروں کے حصے مٰیں چلا گیا۔ پارک انتظامیہ کے مطابق فتح سنگھ کا رہائشی بلال دیوار پھلانگ کر شیروں کی کچھار کے قریب گھاس کاٹنے چلا گیاتھا اور شیروں کی آمد پر اسے بھاگنے کا موقع نہیں مل سکا۔ پتہ چلتے ہی پارک انتظامیہ اور پولیس کی بھاری نفری وہاں پہنچ گئی تاہم تب تک بہت دیر ہوچکی تھی اور شیر اسے کھا چکے تھے وہاں اس کی چند ہڈیاں ہی باقی بچیں تھیں۔ افسوسناک واقعہ کی سفاری پارک کی انتظامیہ نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

واضح رہے کہ رائیونڈ روڈ پر واقع سفاری پارک میں جانوروں کے لئے وسیع علاقہ مختص کیا گیا ہے جہاں وہ پنجروں میں کے علاوہ ان سے متصل کھلے علاقے میں بھی آزادانہ گھومتے پھرتے رہتے ہیں۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور