سعودی عرب میں بھی خواتین کے فٹ بال ٹورنامنٹ کا اعلان ہوگیا، نئی تاریخ رقم
ریاض (ویب ڈیسک) سعودی حکام نے پہلے خواتین فٹبال ٹورنامنٹ کے انقعاد کا اعلان کردیا۔ سعودی اسپورٹس آرگنائزیشن نے اس ٹورنامنٹ کا اعلان چیئرمین شہزادہ خالد بن ولید کی موجودگی میں کیا گیا تھا۔روزنامہ جنگ کے مطابق اس ٹورنامنٹ میں 17برس اور اس سے بڑی عمر کی لڑکیاں شرکت کرسکیں گی۔ میچز ریاض، جدہ، اور دمام میں کھیلے جائیں گے۔
حکام کی جانب سے سعودی ویمنز فٹبال لیگ کے لیے پانچ لاکھ سعودی ریال کا انعام مختص کیا گیا ہے۔ شہزادہ خالد بن الولید نے سعودی ویمنز فٹبال لیگ کے انعقاد پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسپورٹس آرگنائزیشن نے یہ بڑا اچھا فیصلہ کیا ہے، اس کی بدولت سعودی وڑن 2030کے اہداف پورے ہوں گے۔