لاہور قلندرز میں شامل آسٹریلوی بیٹسمین ” کرس لین “ پاکستان کے گن گانے لگے ، دل جیت لیے

لاہور قلندرز میں شامل آسٹریلوی بیٹسمین ” کرس لین “ پاکستان کے گن گانے لگے ، ...
لاہور قلندرز میں شامل آسٹریلوی بیٹسمین ” کرس لین “ پاکستان کے گن گانے لگے ، دل جیت لیے

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پی ایس ایل فائیو کے لیے لاہور قلندرز کی ٹیم میں شامل آسٹریلوی بلے باز کرس لین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ایک ہفتے کے قیام کے دوران بہت لطف اندوز ہوا ہوں اور کسی بھی موقع پر خود کو غیر محفوظ تصور نہیں کیا۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی بلے باز کرس لین نے کہا کہ انہیں پاکستان آئے ہوئے ایک ہفتہ ہو گیا ہے، اس ایک ہفتے میں بہت لطف اندوز ہوا ہوں، دو مرتبہ گولف بھی کھیلنے گیا اور دو میچوں میں ہی شکست ہوئی لیکن لیگ میں ایسا ہو جاتا ہے، ہمیں اس وقت ایک جیت کی تلاش ہے تاکہ ہم فتح کے راستے پر آسکیں۔

آسٹریلوی بلے باز کہتے ہیں کہ وہ پاکستان پہلی مرتبہ آئے ہیں، اس لیے انہیں اندازہ نہیں تھا کہ انہیں کیا توقعات رکھنی چاہئیں لیکن یہاں اپنے بہت فینز دیکھے، ان کے ساتھ ملنا اور ان کا جوش دیکھ کر اچھا لگا، امید ہے کہ ان کی موجودگی میں مزید رنز کروں گا اور چھکے بھی ماروں گا، اس کی مجھے ضرورت بھی ہے۔ٹیم کی شکستوں کے بارے میں کرس لین کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ کا یہ سب حصہ ہے، اس وقت ہم ہارے ضرور ہیں لیکن انفرادی کارکردگی شاندار رہی ہیں، شاہین شاہ آفریدی اور محمد حفیظ نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا، ہمیں گروپ کی شکل میں جیت کے لیے کھیلنا ہو گا، ٹیم اچھا کھیل سکتی ہے۔کرس لین پی ایس ایل کے دوران کیے جانے والے انتظامات سے بہت مطمئین ہیں، پی سی بی نے جو کچھ کیا ہے وہ غیر معمولی ہے، پی سی بی نے کرکٹ کی واپسی کے لیے بہت کچھ کیا ہے، اس سے میں متاثر ہوا ہے۔

آسٹریلیا سے تعلق ر کھنے والے کرس لین دھواں دھار بیٹنگ کے لیے مشہور ہیں، کرس لین نے ملتان سلطانز کے خلاف پہلے میچ میں تو 19 گیندوں پر تین چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے 39 رنز بنائے جبکہ دوسرے میچ میں وہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف صرف 11 رنز ہی بنا سکے۔

مزید : PSL /PSL News Update