کرونا وائرس کا خدشہ ، ایرانی سرحد بند ہونے سے پاکستان میں کیا چیز مہنگی ہو گئی ؟ ایک اور پریشان کن خبر

کرونا وائرس کا خدشہ ، ایرانی سرحد بند ہونے سے پاکستان میں کیا چیز مہنگی ہو ...
کرونا وائرس کا خدشہ ، ایرانی سرحد بند ہونے سے پاکستان میں کیا چیز مہنگی ہو گئی ؟ ایک اور پریشان کن خبر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) ایرانی سرحد بند ہونے سے ملک بھرمیں ایل پی جی کی قیمت میں 50 روپے فی کلوتک اضافہ ہوگیا ہے۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوزکے مطابق کورونا وائرس کے باعث ایرانی سرحد بند ہونے سے ملک بھرمیں ایل پی جی کی قیمت میں 50 روپے فی کلوتک اضافہ ہوگیا ہے جس کے بعد ایل پی جی کی قیمت 200 روپے فی کلو سے تجاوز کر گئی جب کہ گھریلو سلنڈرکی قیمت میں 500، کمرشل سلنڈر 2 ہزارروپے تک مہنگا ہوگیا۔
ایران سے یومیہ 1 ہزارمیٹرک ٹن ایل پی جی درآمد کی جا رہی تھی، سرحد کی بندش سے درجنوں ایل پی جی کنٹینرزپاک ایران سرحد پرپھنس گئے، سرحد بندش سے پاکستان میں ایل پی جی بحران شدت اختیارکرنے کا خدشہ ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان میں ایل پی جی سیکٹرکیلئے کوئی طویل المدتی پالیسی موجود نہیں ہے۔ ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرزایسوسی ایشن نے حکومت سے صورتحال کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بحران سے بچنے کے لئے متبادل آپشن پرغور کرے۔

مزید :

قومی -