پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب پر تنقید،وسیم اکرم بھی بول اٹھے

پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب پر تنقید،وسیم اکرم بھی بول اٹھے
پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب پر تنقید،وسیم اکرم بھی بول اٹھے

  



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان سپر لیگ کے سیزن فائیو پر جہاں ملک بھر میں تبصروں اور تجزیوں کا سلسلہ جاری ہے وہیں اس کی افتتاحی تقریب پر ہونے والی تنقید کا سلسلہ بھی تھم نہیں سکا۔

افتتاحی تقریب کے بعد سے عوام کے علاوہ کئی فنکار بھی ایک دوسرے کو تنقید کا نشانہ بناتے دکھائی دے رہے ہیں جس پر اب سابق کرکٹر وسیم اکرم بھی بول اٹھے ہیں۔ وسیم کا کہنا ہے کہ مسلسل تنقید کا یہ سلسلہ اب تھم جانا چاہئے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہاافتتاحی تقریب میں چھوٹی موٹی غلطیاں ہوئیں ہیں، پہلی بار افتتاحی تقریب پاکستان میں منعقد ہوئی غلطیاں ہونی تھی ہوگئیں اب آگے بڑھنا چاہیے۔

جنگ نیوز کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ ہر معاملے کو منفی انداز میں پیش کرنے کی عادت ہوگئی ہے، مثبت پہلو بھی ہیں ان پر بات کریں، اب تنقید کا سلسلہ بند کر کے پی ایس ایل کو سپورٹ کریں۔

یاد رہے کہ پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب کی میزبانی پروگرامز کی پیشکش اور لائٹس کے حوالے سے تنقید سامنے آئی تھی جس کی وجہ سے باقی سب تو گزرچکاالبتہ تقریب کے میزبان احمد گوڈیل کو نہ صرف سوشل میڈیا پر شدید ٹرول کیاگیا بلکہ وہ اپنی ملازمت بھی گنوا بیٹھے۔

دوسری جانب پی ایس ایل کے گانے کو بھی کچھ زیادہ پسند نہیں کیاگیا جس پرہونے والی بحث میں علی ظفر اور علی عظمت بھی کود پڑے اور ایک دوسرے کو ڈھکی چھپی تنقید کا نشانہ بنایا جس کا نتیجہ علی ظفر کے اپنے گانے کی صورت نکلا۔



مزید : کھیل /PSL /PSL News Update