سوئٹزرلینڈ میں کرونا وائرس کا پہلا مصدقہ کیس سامنے آگیا

سوئٹزرلینڈ میں کرونا وائرس کا پہلا مصدقہ کیس سامنے آگیا
سوئٹزرلینڈ میں کرونا وائرس کا پہلا مصدقہ کیس سامنے آگیا

  



جنیوا(شِنہوا) سوئٹزرلینڈ میں کرونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آ گیا ہے، عوامی صحت کے وفاقی ادارے (ایف او پی ایچ) کے مطابق ملک کے جنوبی حصے میں اٹلی کے ساتھ سرحد کے قریب کیس کی تصدیق ہوئی ہے۔70 سال کے مرد مریض کا تعلق اٹلی کی سرحد سے ملحقہ علاقے ٹیسینو کانٹون سے ہے جو 15 فروری کو اٹلی کے شہر میلان کے قریب ایک تقریب میں شریک تھا، مریض میں پہلی علامات 2 روز بعد ظاہر ہوئیں۔

ایف او پی ایچ کے مطابق اس کی بیماری کی تصیق جنیوا میں ایک لیبارٹری ٹیسٹ میں ہوئی۔مریض اس وقت سے اپنے اہلخانہ کے ساتھ تھا جسے اب ٹیسینو کانٹون کے علاقہ لوگانو کے کلینک میں الگ تھلگ کر دیا گیا ہے۔ایف او پی ایچ کے مطابق کانٹون اور وفاقی حکام مریض کے ساتھ رابطے میں رہنے والے دیگر افراد کا پتہ لگائے گی تاکہ انہیں قرنطینہ میں رکھا جاسکے اور اگلے 14 روز تک ان کی نگرانی کی جاسکے۔عوامی صحت کے وفاقی ادارے کے مطابق سوئٹزرلینڈ میں نوول کرونا وائرس کے پہلے کیس سے خطرے کا تخمینہ کم نہیں ہوا، فی الحال نوول کرونا وائرس سوئس عوام کیلئے معتدل خطرے کی علامت ہے۔ملک میں مشتبہ مریضوں کے تشخیصی معائنہ اور بیماری کا جلد پتہ لگانے اور دیگر بیمار افراد کی دیکھ بھال کیلئے طبی انتظامات مکمل ہیں۔

سوئس وزارت داخلہ کے مطابق سوئٹزرلینڈ میں اب تک نوول کرونا وائرس کے تقریبا 300 مشتبہ مریضوں کے ٹیسٹ لئے گئے ہیں جن میں سے ابھی تک کسی میں بھی وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی۔عوامی صحت کے وفاقی ادارے کے عہدیداران نے کہا ہے کہ سوئٹزرلینڈ میں فی الحال کانٹونز آف بیرن اور باسیل سمیت 70مشتبہ افراد کے ٹیسٹ لئے گئے ہیں،ان مریضوں میں ٹیسینو کانٹن کی تعداد بہت کم ہے، ان ٹیسٹوں کے نتائج اگلے چند گھنٹوں میں آ جائیں گے۔

سوئس حکام نے پیر کو اعلان کیا تھا کہ ہمسایہ ملک اٹلی سے نوول کرونا وائرس کا پھیلا روکنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں جبکہ سوئٹزرلینڈ میں حالات قابو میں ہیں۔عوامی صحت کے وفاقی ادارے نے کہا ہے کہ سوئٹزرلینڈ کے وفاقی کونسلر آلائن بیرسیٹ روم میں اٹلی، فرانس، جرمنی، آسٹریا، کروشیا اور سلوینیہ کے وزرائے صحت سے منگل کو ملاقات کی ہے تاکہ کرونا وائرس کا پھیلا روکنے کیلئے سرحد کے آر پار اشتراک کو مضبوط کیا جائے۔

مزید : بین الاقوامی