’خبردار یہ کام ہرگز نہ کیا جائے ورنہ۔۔۔‘عمران خان کا قوم کے نام واضح پیغام

’خبردار یہ کام ہرگز نہ کیا جائے ورنہ۔۔۔‘عمران خان کا قوم کے نام واضح پیغام
’خبردار یہ کام ہرگز نہ کیا جائے ورنہ۔۔۔‘عمران خان کا قوم کے نام واضح پیغام

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے قوم کو خبردار کیا ہے کہ ملک بھر میں کسی بھی اقلیت کو ہرگز نقصان نہ پہنچایا جائے۔ انہوں نے خبردار کیاکہ ایسی کوئی بھی کارروائی کرنے والے سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بھارت میں مسلمانوں کے خلاف ہونے والے حملوں پر ردعمل دیتے ہوئے عمران خان نے کہا''آج ہم جوہری صلاحیت کی حامل 1 ارب سے زائد انسانوں پر مشتمل ریاست بھارت کو نازی ازم کی وارث آر ایس ایس کے ہاتھوں میں گرتا دیکھ رہے ہیں۔ نفرت کی بنیاد پر نسل پرستانہ نظریات کا حامل گروہ جب بھی غالب آتا ہے، قتل و غارت گری اور خونریزی کے دروازے کھل جاتے ہیں''۔

انہوں نے کہ''گزشتہ برس اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب میں میں نے پیش گوئی کی تھی کہ ایک مرتبہ جن بوتل سے نکل آیا تو خونریزی میں شدت آئے گی۔ کشمیر آغاز تھا، آج ہندوستان میں مقیم 200 ملین (20 کروڑ) مسلمان نشانے پر ہیں۔ عالمی برادری کیلئے کچھ کرنے کا بلاشبہ یہی وقت ہے''۔

اپنے سلسلہ وار میں ٹویٹ میں انہوں نے مزید کہا کہ'' آگاہ رہو! پاکستان میں اگر کسی نے بھی غیر مسلم شہریوں پر ہاتھ اٹھانے کی کوشش کی یا کسی عبادت گاہ کی جانب بری نظر سے دیکھا تو نہایت سختی سے پیش آئیں گے۔ ہماری اقلیتیں اس ملک کی برابر کی شہری ہیں''.

مزید : اہم خبریں /قومی