دلی میں مسلم کش فسادات ، سونیا گاندھی نے خاموشی توڑ دی ، آخر کار بول پڑیں

دلی میں مسلم کش فسادات ، سونیا گاندھی نے خاموشی توڑ دی ، آخر کار بول پڑیں
دلی میں مسلم کش فسادات ، سونیا گاندھی نے خاموشی توڑ دی ، آخر کار بول پڑیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) دلی میں مسلم کش فسادات جاری ہیں جس میں اب تک مجموعی طور پر 20 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں لیکن مودی سرکار کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی اور وہ اسے روکنے کی بجائے خاموشی تھامے بیٹھے ہیں تاہم بھارتی اپوزیشن کانگرس کی رہنما سونیا گاندھی نے بیان جاری کر دیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سونیا گاندھی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ وزیر داخلہ امیت شاہ دلی میں صورتحال کی ذمے داری قبول کرکے استعفا دیں ، بی جے پی رہنما معاشرے میں نفرت انگیز بیانات پھیلارہے ہیں،صورتحال قابو میں کرنے کیلئے اضافی نفری تعینات کی جائے،دلی میں حالات بے قابو ہونے پرپیرا ملٹری فورس کیوں نہیں بلائی گئی،وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال دلی کے متاثرہ علاقوں میں جائیں، دلی کی صورتحال پر فوری ایکشن کی ضرورت ہے،دلی کی کشیدگی پہلے سے بنایا گیا منصوبہ ہے۔
یاد رہے کہ دلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجروال حکومت سے فوج تعینات کرنے کامطالبہ کر چکے ہیں لیکن مودی سرکارصرف قتل و غارت کا تماشا دیکھنے میں مصروف ہے جبکہ دنگے اور فساد کرنے والوں کو گرفتار بھی نہیں کیا جارہا ہے ۔