فیس ماسک پاکستان سے سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی

فیس ماسک پاکستان سے سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی
فیس ماسک پاکستان سے سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی

  



لاہور(آئی ا ین پی)علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کسٹم حکام کی بڑی کارروائی، لاہور سے بنکاک فیس ماسک کی بڑی مقدار میں سمگلنگ کی کوشش ناکام ، 2 مسافروں کے سامان سے 5 کارٹن فیس ماسک برآمد کرلیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق عزیز اکبر اورریحان اظہرتھائی ائیرکی پرواز سے بنکاک جارہے تھے، دونوں مسافر تھائی ائیرکی پروازٹی جی 346 سے بنکاک جارہے تھے، دونوں مسافر اے ایس ایف اور اے این ایف کانٹر سے با آسانی گزرے۔ذرائع کے مطابق کسٹم ویجیلنس عملے نے کارروائی کرتے ہوئے مسافروں کے سامان کی چیکنگ کی دوران چیکنگ بیگ میں سے فیس ماسک برآمد ہوئے کسٹم عملے نے دونوں مسافروں سے تقریبا ڈیڑھ من فیس ماسک برآمد کیے کرونا وائرس کے پیش نظر فیس ماسک کی بیرون ملک ترسیل پرپابندی عائد ہے کسسٹم حکام نے ماسک قبضے میں لے لیے ڈپٹی کلیکٹر کسٹم ائیرپورٹ مس زینب کی عملے کو بہترین کارکرد گی پرشاباش دی۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور