حوروں کے ٹیکے لگوانے والوں کو ڈاکٹروں کی رپورٹ کیسے سمجھ آسکتی ہے؟ طلال چوہدری نے سوال اٹھا دیا

حوروں کے ٹیکے لگوانے والوں کو ڈاکٹروں کی رپورٹ کیسے سمجھ آسکتی ہے؟ طلال ...
حوروں کے ٹیکے لگوانے والوں کو ڈاکٹروں کی رپورٹ کیسے سمجھ آسکتی ہے؟ طلال چوہدری نے سوال اٹھا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ فواد چودھری کے بیان سے ثابت ہو گیا کہ ان کی ذہنی بیماری عروج پر ہے ،حوروں کے ٹیکے

لگوانے والوں کو عام ڈاکٹروں کی رپورٹ کیسے سمجھ آسکتی ہے، وفاقی وزیر فواد چوہدری کو جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا فواد چوہدری نے آج پھر پنجاب حکومت، یاسمین راشد اور ڈاکٹروں کو فراڈ ، جھوٹا اور جعلساز قرار دیا ہے ،آزاد کمیشن بٹھانا ہو گا کہ فواد چودھری نے پنجاب حکومت کے خلاف سازش کیوں کر رہے ہیں،آزاد کمیشن بٹھانا ہوگا کہ فواد چودھری کے ساتھ کون کون سازش میں ملوث ہے؟ ۔

انہو ں نے کہا جس حکومت کا اپنا وزیر حکومت کو فراڈ ، جھوٹا اور جعلساز قرار دے اِس حکومت پہ عوام کیسے یقین کرے ،مسلسل پنجاب حکومت کو فراڈ، جھوٹا اور جعلساز قرار دے کر بھی فواد چوہدری وزیراعلی نہیں بن سکتا ،وزارت سے رخصتی کی تاریخ قریب آتے ہی فواد چوہدری کو پاگل پن کے دورے پڑنے شروع ہو جاتے ہیں.