شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال کی رہائی کے لیے ضمانتی مچلکے جمع،روبکار جاری

شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال کی رہائی کے لیے ضمانتی مچلکے جمع،روبکار جاری
شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال کی رہائی کے لیے ضمانتی مچلکے جمع،روبکار جاری

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کے ضمانتی مچلکے احتساب عدالت میں جمع کروا دیئے گئے ہیں جس کے بعد رہائی کیلئے روبکار جاری کر دی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق شاہد خاقان عباسی کے ایک کروڑ روپے کے ضمانتی مچلکے راجہ وقار ممتاز نے احتساب عدالت میں جمع کروائے جس کے بعد احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے رہائی کیلئے روبکار جاری کر دی ہے ۔ جبکہ احسن اقبال کی رہائی کیلئے ضمانتی مچلکے انجم عقیل نے جمع کروائے اور احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے روبکار جاری کر دی ہے ۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے گزشتہ روز شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال کی ضمانت منظور کی تھی اور انہیں رہا کرنے کا حکم دیا تھا ۔ن لیگ کے دونوں رہنماﺅں کی روبکار جاری ہو چکی ہے اور اب کچھ ہی دیر میں شاہد خاقان عباسی کو اڈیالہ جیل سے رہا کیا جائے گا ۔

مزید : اہم خبریں /قومی