ویمن ٹی 20کرکٹ ورلڈ کپ،ویسٹ انڈیز نے پاکستان کوجیت کے لئے ہدف دے دیا

ویمن ٹی 20کرکٹ ورلڈ کپ،ویسٹ انڈیز نے پاکستان کوجیت کے لئے ہدف دے دیا
ویمن ٹی 20کرکٹ ورلڈ کپ،ویسٹ انڈیز نے پاکستان کوجیت کے لئے ہدف دے دیا

  



کینبرا(ڈیلی پاکستان آن لائن)خواتین کے کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے آسٹریلوی ٹیم کو 124سکورز پر روک لیا۔ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے بیس اوور میں 124رنز بنائے جبکہ اس کی سات کھلاڑی آوٹ ہوئیں۔ڈیانہ بیگ، ندا ڈار اور ایمن انور نے دو دوشکار کئے۔

کینبرا کے منوکا اول اسٹیڈیم میں پاکستانی باولرز نے شاندار کامیابی دکھائی اور ویسٹ انڈیز کو جم کر نہ کھیلنے نہ دیا۔ڈیانا بیگ نے شاندار باولنگ کاآغاز کرتے ہوئے انسائیڈ سوئنگ کی فرسٹ ڈلیوری کا بہترین مظاہرہ کرکے میتھیوس کو ایل بی ڈبلیو آوٹ کیااورٹیم کے اعتماد میں اضافہ کیا۔

اسی طرح چھبیس سکور پر ویسٹ انڈیز کو دوسرا نقصان اٹھانا پڑا ۔بیگ کی گیند پر کیربی نے ٹاپ ایج پرشاٹ کھیلا لیکن منیبہ کی آنکھیں گیند پر مرکوز تھیں اور انہوں نے کوئی بھی موقع ضائع کیئے بنا کیچ کرلیا۔

تیسری وکٹ ندا ڈار کے حصہ میں آئی جس کی بال پرڈوٹن نے ایسی شارٹ کھیلی کہ بال سیدھی ارم کے ہاتھوں میں جا پہنچی یوں ویسٹ انڈیز کی تین وکٹیں تیس کے مجموعی سکورز پر ہی گرگئیں۔

چوتھی وکٹ انعم امین کی شاندار ڈلیوری پر گری جب کیمپ بیلے ایل بی ڈبلیو آوٹ ہوئیں۔پانچویں وکٹ ایمن انور نے لی چھٹا شکار ند کی گیند پر ڈیانا نے کیچ کر کے کیا جبکہ ویسٹ انڈیز کوساتواں نقصان ایمن انور کی گیند پر فلیچر کے پویلین واپس جانے کی صورت میں اٹھانا پڑا۔

مزید : کھیل