نئی دہلی میں مسلم کش فسادات ، اقوام متحدہ جاگ اٹھی ، ایسا بیان جاری کر دیا کہ جان کر آپ بھی حیران ہو جائیں گے

نئی دہلی میں مسلم کش فسادات ، اقوام متحدہ جاگ اٹھی ، ایسا بیان جاری کر دیا کہ ...
نئی دہلی میں مسلم کش فسادات ، اقوام متحدہ جاگ اٹھی ، ایسا بیان جاری کر دیا کہ جان کر آپ بھی حیران ہو جائیں گے

  



نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت کے دارلحکومت دہلی میں مسلم کش فسادات جاری ہیں جس میں اب تک 20 افراد ہلاک ہو چکے ہین جبکہ سینکڑوں کی تعداد میں املاک کو نظر آتش کیا جاچکا ہے جبکہ بھارتی حکومت خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے تاہم اب اقوام متحدہ کی جانب سے بیان جاری کر دیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق دہلی میں جاری فسادات پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان نے بیان جاری کر دیا ہے جس میں کہا گیاہے کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹر ی جنرل نے دلی کہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے ، مظاہرین کو پر امن احتجاج کا موقع فراہم کیا جائے ، سیکیورٹی فورسز تحمل کا مظاہرہ کریں ، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں ۔

مزید : بین الاقوامی