وزیراعظم عمران خان کل کس ملک کے دورے پر روانہ ہو رہے ہیں ؟ جانئے

وزیراعظم عمران خان کل کس ملک کے دورے پر روانہ ہو رہے ہیں ؟ جانئے
وزیراعظم عمران خان کل کس ملک کے دورے پر روانہ ہو رہے ہیں ؟ جانئے

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان کل ایک روزہ دورے پر قطر جائیں گے جس کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خا ن کے ایک روزہ دورہ قطر کے موقع پر زلفی بخاری اور ندیم بابر بھی ان کے ہمراہ ہوں گے ۔ اپنے دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان امیر قطر سے ملاقات کریں گے جبکہ اس کے علاوہ وہ قطری سرمایہ کاروں سے بھی میٹنگ کریں گے جس دوران دو طرفہ تجارت اور توانائی کے شعبے میں تعاون پر بات چیت ہو گی ۔

یاد رہے کہ حال ہی میں ترکی کے رجب طیب اردگان نے پاکستان کا کامیاب دورہ کیا جس دوران انہوں نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب بھی کی ، انہوں نے اپنے اس خطاب میں نہایت جذباتی انداز اپنایا اور پاکستانیوں کے دل جیت لیے ۔

مزید : اہم خبریں /قومی