ٹی 20ویمن ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کودھول چٹادی

ٹی 20ویمن ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کودھول چٹادی
ٹی 20ویمن ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کودھول چٹادی

  



کینبرا(ڈیلی پاکستان آن لائن)آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ2020میں پاکستان نے ویمنز نے فاتحانہ انداز میں آغاز کرتے ہوئے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز کو باآسانی 8وکٹوں سے شکست دیدی،پاکستانی ویمنز نے اوپنرز جویریہ خان کی جارحانہ اننگز کی بدولت125رنز کا ہدف18.2اوورز میں 2وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔جویریہ خان نے 28گیندوں پر 6چوکوں کی مدد سے 35رنز کی اننگز کھیلی جبکہ منیبہ علی 25،کپتان بسمہ معروف 38 اور ندا ڈار 18رنز بنا سکیں،جویریہ خان کو جارحانہ اننگز کھیلنے پر میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا،پاکستانی ٹیم میگا ایونٹ میں اپنا دوسرا میچ جمعہ کو انگلینڈ کے خلاف کھیلے گی۔

آسٹریلیا کے دارالحکومت کینبرا میں کھیلے گئے گروپ بی کے میچ میں ویسٹ انڈیز نے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو غلط ثابت ہوا۔ڈیانا بیگ اور ندار ڈار کی عمدہ باؤلنگ کے سبب ویسٹ انڈیز کی ٹیم 28رنز پر تین اہم وکٹوں سے محروم ہو گئی۔اس مشکل مرحلے پر کپتان اسٹیفنی ٹیلر کا ساتھ دینے شرمین کیمبل آئیں اور دونوں نے 43، 43رنز کی اننگز کھیلنے کے ساتھ ساتھ چوتھی وکٹ کے لیے 63رنز کی شراکت بھی قائم کی تاہم ان دونوں کھلاڑیوں کے آٹ ہونے کے بعد ویسٹ انڈین ٹیم ایک مرتبہ پھر یکے بعد یدگرے وکٹیں گنوانے لگی اور مقررہ اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 124رنز بنائے۔پاکستان کی جانب سے ندا ڈار، ڈیانا بیگ اور ایمن انور نے عمدہ باولنگ کرتے ہوئے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستانی اوپنرز جویریہ خان اور منیبہ علی نے 58رنز کی شراکت قائم کر کے فتح کی بنیاد رکھی، جویریہ 28گیندوں پر 6چوکوں کی مدد سے 35رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد پویلین لوٹیں۔منیبہ علی 25رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں تو پاکستانی ٹیم 77رنز پر دونوں اوپنرز سے محروم ہو چکی تھی لیکن اس کے بعد کپتان بسمہ معروف اور ندا ڈار نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو بغیر کسی نقصان کے ہدف تک رسائی دلا دی۔ پاکستان ویمن نے بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور مطلوبہ ہدف 19ویں اوور کی دوسری گیند پر صرف 2وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔کپتان بسمہ معروف نے 38جب کہ ندا ڈار 18رنز پر ناٹ آؤٹ رہیں جب کہ ویسٹ انڈیز کی ایفی فلیچر اور اسٹیفنی ٹیلر نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔جویریہ خان کو جارحانہ اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔پاکستانی ٹیم ٹی20 ورلڈ کپ میں اپنا دوسرا میچ 28فروری کو انگلینڈ کے خلاف کھیلے گی۔

مزید : کھیل