” کنٹریکٹ میں شامل ہر کھلاڑی کو پاکستان جانا چاہیے، مشفق الرحیم کوبھی ۔ ۔۔“بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے اپنے کرکٹرز کو واضح پیغام دیدیا

” کنٹریکٹ میں شامل ہر کھلاڑی کو پاکستان جانا چاہیے، مشفق الرحیم کوبھی ۔ ...
” کنٹریکٹ میں شامل ہر کھلاڑی کو پاکستان جانا چاہیے، مشفق الرحیم کوبھی ۔ ۔۔“بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے اپنے کرکٹرز کو واضح پیغام دیدیا

  



ڈھاکہ(آئی این پی)بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر نظم الحسن نے تجربہ کار کھلاڑی مشفق الرحیم کو ٹیم کے ساتھ پاکستان جانے کیلئے اپنے فیصلے کو تبدیل کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ کنٹریکٹ میں شامل ہر

کھلاڑی کو پاکستان جانا چاہیے، مشفق الرحیم نے بورڈ کو اپنے حتمی فیصلے سے آگاہ نہیں کیا۔ان کا کہنا تھا کہ مجھے امید ہے کہ وہ پاکستان جائیں گے۔نظم الحسن نے کہا کہ کنٹریکٹ میں شامل ہر کھلاڑی کو جانا چاہیے، ہر کسی کے لیے خاندان اہم ہے تاہم ملک زیادہ اہم ہے۔مشفق الرحیم نے سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر پہلے مرحلے میں پاکستان کا دورہ کرنے والی ٹیم کے ہمراہ آنے سے انکار کیا تھا تاہم دیگر سینئر کھلاڑی پاکستان آئے تھے۔

نظم الحسن نے کہا کہ مشفق الرحیم کو اپنے بہنوئی محموداللہ ریاض سے مشورہ کرنا چاہیے جنہوں نے پاکستان میں ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت کی تھی اور دیگر کھلاڑیوں کے ہمراہ ٹیسٹ ٹیم کا بھی حصہ تھے۔صدر بی سی بی کے مطابق ہم کہہ چکے ہیں ہم ان پر زور نہیں دیں گے تاہم سب سے بات کرنے کے بعد میرے خیال میں ان کو جانا چاہیے۔

مزید : کھیل