شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال اڈیالہ جیل سے رہا،کارکنوں کا پرتپاک استقبال؛پھولوں کی پتیاں نچھاور

شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال اڈیالہ جیل سے رہا،کارکنوں کا پرتپاک ...
شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال اڈیالہ جیل سے رہا،کارکنوں کا پرتپاک استقبال؛پھولوں کی پتیاں نچھاور

  



راولپنڈی(ڈیلی   پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماؤں سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی  اور سابق وزیر داخلہ احسن  اقبال کو ضمانتی  مچلکے جمع کروانےکےبعداڈیالہ جیل  راولپنڈی سےرہا کر دیا گیا ،رہائیکے موقع پر لیگی کارکنوں   کاپرتپاک استقبال ،پھولوں کی پتیاں نچھاور  کیں اور دونوں رہنماؤں کوکندھوں پر اٹھا لیا ۔

نجی ٹی وی کےمطابق  پاکستان مسلم لیگ نواز کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال کو اڈیالہ جیل روالپنڈی سے رہا کردیا گیا۔گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے دونوں لیگی رہنماؤں کی ضمانت درخواست منظور کر کے ان کی رہائی کا حکم دیا تھا۔ایل این جی ریفرنس میں گرفتار سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور ناروال سپورٹس سٹی کمپلکس سکینڈل میں گرفتار  سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کی رہائی کے لیے ضمانتی مچلکے جمع ہونے کے بعد دونوں ن لیگی رہنماؤں کو راولپنڈی کی اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا ۔شاہد خاقان عباسی کے ایک کروڑکے مچلکے تحصیلدار سے تصدیق کے بعد احتساب عدالت میں جمع کرادیے گئے جس کے بعد احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم کی رہائی کی روبکار جاری کر دی۔  شاہد خاقان عباسی کی روبکار احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے جاری کی۔

ناروال سپورٹس سٹی کمپلکس سکینڈل میں گرفتاراحسن اقبال کی رہائی کے بھی ایک کروڑ کے  ضمانتی مچلکے احتساب عدالت میں جمع کرادیے گئے، جس کے بعد احتساب عدالت نے ان کی رہائی کی روبکار جاری کر دی۔ احسن اقبال کی روبکار احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے جاری کر دی۔عدالت سے روبکار جاری ہونے کے بعد دونوں لیگی رہنماؤں کو  اڈیالہ جیل راولپنڈی  سے  رہا کردیا گیا۔

مزید : قومی /اہم خبریں