مقدس اوراق کی حفاظت اور ری سائیکلنگ کیلئے وزارت مذہبی امور نے بڑا قدم اٹھا لیا

مقدس اوراق کی حفاظت اور ری سائیکلنگ کیلئے وزارت مذہبی امور نے بڑا قدم اٹھا ...
مقدس اوراق کی حفاظت اور ری سائیکلنگ کیلئے وزارت مذہبی امور نے بڑا قدم اٹھا لیا

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر پیر نور الحق قادری ے کہا ہے کہ مقدس اوراق کی حفاظت اور ری سائیکلنگ کیلئے نجی فلاحی تنظیموں کی مشاورت سے لائحہ عمل طے کرینگے، قرآن پاک کی تکریم اور حفاظت مسلمانوں کا دینی فریضہ ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزارتِ مذہبی امور میں مقدس اوراق کے تحفظ کیلئے سرگرم نجی فلاحی تنظیموں سے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امور ڈاکٹر نور الحق قادری  نے کہاکہ قرآن پاک کی مختلف خدمات میں ایک عمل اسکی طبعی حفاظت بھی ہے، مقدس اوراق کی حفاظت کیلئے جدید ترین ری سایکلنگ پلانٹ کی جگہ کا حصول نہایت اہمیت کا حامل ہے، علما ئے کرام کی رائے کی روشنی میں عظمت قرآن پر جامع آگاہی مہم کا آغاز کیا جائے گا ۔اس موقع پر وفاقی سیکرٹری مذہبی امور میاں مشتاق بورانہ نے کہا کہ مقدس اوراق کے کمرشل استعمال کو روکنے کے حوالے سے جامع آگاہی مہم شروع کی جائے گی ،فلاحی تنظیموں کی مشاورت اور ایک دوسرے کے تجربات سے حفاظت کا کام احسن طریقے سے سرانجام دیا جائے گا،قرآن پاک کی غیر معیاری طباعت کو روکنے کیلئے پبلیشرز سے بھی مشاورت کی جائیگی۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد