مدرسے کی دیوار گرنے سے اتنے افراد جاں بحق اور زخمی ہو گئے کہ ہر آنکھ نم ہو جائے گی

مدرسے کی دیوار گرنے سے اتنے افراد جاں بحق اور زخمی ہو گئے کہ ہر آنکھ نم ہو ...
مدرسے کی دیوار گرنے سے اتنے افراد جاں بحق اور زخمی ہو گئے کہ ہر آنکھ نم ہو جائے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبہ پنجاب کے شہر لاہور میں مدرسے کی دیوار گرنے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔

نجی ٹی وی  کے مطابق لاہور کے علاقے چونگی امرسدھو میں مدرسے کی دیوار گرگئی، دیوار گرنے سے 3 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔حادثے میں جاں بحق افراد کی شناخت 50 سالہ کریم، 50 سالہ ارشاد اور 23 سالہ ندیم کے ناموں سے ہوئی ہے۔حادثے میں جاں بحق اور زخمی افراد کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی جاری ہے۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ مدرسہ میں کھدائی کے باعث پیش آیا۔